Tuesday, 03 October, 2023
فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ہو گئے

فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ہو گئے

 


پیرس - فرانس کے پہاڑوں میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آگیا، طیارہ گرنے کے باعث تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثہ فرانس کے لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب ایلپس پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد ہی تکینیکی خرابی کے باعث زمین پر آگرا اور نذر آتش ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے ’جوڈل ڈی140‘ کی آگ پر قابو پایا اور ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاک شدگان میں چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ مرنے والا پانچواں شخص جہاز کا پائلٹ ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام کو حادثے کی وجوہات سے متعلق کوئی علم نہیں ہے تاہم اعلیٰ حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11623
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نو مئی کے ناقابل تردید شواہد کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر چھپنا بے سود ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں؟ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں