Monday, 10 May, 2021
سعودی عرب ریاستی جرم کا مرتکب ہوا،انسانی حقوق کی پامالی پر سزا دی جائے، اقوام متحدہ

سعودی عرب ریاستی جرم کا مرتکب ہوا،انسانی حقوق کی پامالی پر سزا دی جائے، اقوام متحدہ
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی خاتون رپورٹر ایگنِس کیلا مارڈ نے اپنی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بن سلمان نے خاشقجی کو قتل کر کے ریاستی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب سعودی حکام قاتلوں کی جان بخشوانے کے لئے مقتول کے ورثاء  پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور معاف کرنے کے بیانات جاری کروا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف معروف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے اندر نہایت دردناک شکل میں قتل کر دیئے گئے تھے۔ اس ہولناک واقعے کے بعد سعودی حکام اٹھارہ روز تک مکمل طور پر خاموش رہنے کے علاوہ اس کا انکار کرتے رہے، اس کے بعد ترکی کی حکومت اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی رپورٹس میں یہ انکشاف کیا کہ یہ قتل سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے حکم سے انجام پایا ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کے قاتلوں کو معاف کرنے کا حق نہیں ہے۔

خدیجے چنگیز کا یہ بیان خاشقجی کے بیٹے صالح خاشقجی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کے خاندان نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے

اس سے قبل گزشتہ برس بھی اقوام متحدہ کی طرف سے 100 صفحات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ قتل کے حوالے سے ایسے شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان اور دیگر سعودی اہلکار اس میں ملوث ہیں۔

اس ماورائے عدالت قتل پر تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ آنیئس کالما نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر پابندیاں عائد کرے اور یہ بھی کہا ہے کہ محمد بن سلمان کو بھی ان پابندیوں میں شامل کیا جائے اور جب تک قتل کے حوالے سے بے گناہی ثابت نہیں ہوجاتی تب تک ان کے تمام ذاتی اثاثے بھی منجمد کیے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48179
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔ عرب اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، 2 ڈرون حملوں میں آج
سعودی حکومت نے ملک بھر سے مرحلہ وار کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، تاہم مکہ مکرمہ یہ پابندی برقرار رہے گی۔سعودی عرب میں حکام نے31 مئی کے بعد مساجدکو کھولنے اور سرکاری و نجی دفاتر میں کام کاج کی اجازت دینے کے علاوہ 21 جون کے بعد سے مکہ کو چھوڑ کر پورے ملک سے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
یران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ان پر پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کی حمایت کے لیے سفارت کاری کی قربانی دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔‘ عرب نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف کے لندن میں ایران نیشنل ٹی وی چینل کو تین گھنٹے طویل انٹرویو میں ایرانی
قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور کے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد
عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے نتیجے میں اتحاد ٹوٹ گیا اور اے این پی رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑ دیے۔ پشاور میں اے این پی کی مرکزی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں