![]() |
کیف - روسی فوج نے یوکرین کے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ