Tuesday, 15 October, 2024
سعودی آرامکو پر حملے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی امریکی پابندیاں

سعودی آرامکو پر حملے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن - امریکا نے 13 مارچ کو عراق کے اربیل (سعودی آرامکو) اور 25 مارچ کو سعودی آرامکو کی تنصیب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایسے وقت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جب دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکا کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی بلیک لسٹ سے نکال سکتی ہے۔

امریکا کے مطابق پابندیاں ایرانی شہری محمد علی حسینی اور ان کی ’کمپنیوں کے نیٹ ورک‘ پر عائد کی گئیں جو آئی آر جی سی کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے درکار مواد کی خریدار میں ملوث رہے۔

انسداد دہشت گردی اور فنانشنل انٹیلی جنس کے عہدیدار برائن نیلسن نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کو جدید بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کو روکنے کے لیے کی گئی۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران اس وقت ویانا میں 2015 کے جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔

جس کے بارے میں ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں ریلیف میں اربوں ڈالر تک رسائی کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام کو روک دیا گیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66469
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا 8 دہائیوں سے اہم اسٹریجک پارٹنر ہے اور آئندہ آٹھ دہائیاں بھی رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ
ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور دہائی سے بند سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب
عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔ عرب اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، 2 ڈرون حملوں میں آج
سعودی حکومت نے ملک بھر سے مرحلہ وار کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، تاہم مکہ مکرمہ یہ پابندی برقرار رہے گی۔سعودی عرب میں حکام نے31 مئی کے بعد مساجدکو کھولنے اور سرکاری و نجی دفاتر میں کام کاج کی اجازت دینے کے علاوہ 21 جون کے بعد سے مکہ کو چھوڑ کر پورے ملک سے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں