بنوں
Tuesday, 10 November, 2026
تعارف

 

ضلع بنوں جنوبی اضلاع میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کی سر حدیں ضلع لکی مروت ،کر ک اور شمالی وزیرستان ایجنسی جبکہ آس پاس نیم قبائلی علاقوں سے ملتی ہیں۔ 

بنوں ایک تاریخی شہر ہے اور یہ پانچ ہزار سال پرانا آباد شہر ماناجارہا ہے جس کے کھنڈرات آگرہ کے نا م سے بھرت اور ککی میں ملتے ہیں ۔ہندوستان پر مغربی سرحدات کی طر ف سے جتنے بھی بڑے فاتحین اس خطے میں آئے اُنہوں نے بنوں میں بھی قدم رکھا جن کے آثار اور نودرات آگرہ کے کھنڈرات سے ملتے ہیں۔ 

بنوں ایک تجارتی مرکز بھی رہا ہے اور وسطی ایشیا سے تجارتی قافلے اس راستے سے بھی ہندوستان آتے جاتے تھے۔ بنوں کو انگریز دور میں بھی کافی اہمیت حاصل تھی بنوں کو ایک اہم چھاؤنی کی حیثیت حاصل رہی اوراس کی یہ فوجی حیثیت ابھی تک مسلم ہے ۔بنوں کا موجودہ شہر مختلف ادوار میں وسیع ہوتاگیا اور بر صغیر کی تقسیم سے پہلے ہی اس کو ضلع کی حیثیت حاصل تھی اور اس کا پرانا نام ایڈورڈ آباد تھا ۔ شہر کی حفاظت کیلئے پرانے طرز کی فصیل بنائی گئی تھی اور شہر میں آمد ورفت کیلئے گیارہ دروازے بنائے گئے تھے۔

بنوں بر صغیر پاک و ہند کا وہ شہر ہے جو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بنایاگیا تھا اوراس کا نقشہ ایسا بنایا گیا تھا کہ اس شہر کے نکاسی آب کا نظام پورے خطے میں مثالی تھا جو وقت کیساتھ ساتھ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ضلع بنوں کے چار صوبائی اور ایک قومی حلقہ ہے ۔

صدر مملکت اوروزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کا تعلق بھی بنوں سے رہ چکا ہے ۔ضلع بنوں 49یونین کونسلوں کے ڈھانچے میں ڈالا گیا ہے اور بنوں میں بنوچی کے علاوہ وزیر، مروت اور خٹک قبائل بھی آباد ہیں ۔پاکستان کی آزادی کی تحریک بنوں کے علاقہ سوکڑی سے شروع کی گئی۔ بنوں کے علاقہ بازار احمد خان جہاں سے بنوں کی تاریخ شروع ہُوئی میں آج بھی انگریزد ور کے مقامات اور آثار موجود ہیں ۔

بنوں کے لوگ انتہائی مہذب پسند ہیں اکثر آبادی کھیتی باڑی پر مشتمل ہے بہت چھوٹا سا حصہ بنوں شہر پر محیط ہے جہاں پر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے دو آفتادہ دیہاتی علاقوں سے لوگ اپنی سودا سلف کیلئے آتے ہیں ۔

موجودہ وقت میں اس چھوٹے سے شہر میں ہر وقت عوام کا جام غفیر رہتا ہے ۔ضلع بنوں میں امن و امان کی بہتر صورتحال اور جرائم کے خاتمے کیلئے 13تھانہ جات بنائے گئے ہیں ۔

شنگھائی میں ’ڈزنی لینڈ‘ کا شاندار افتتاح
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں