Saturday, 28 March, 2026
امریکی تجاویز مسترد: جنگ بندی صرف ہماری شرائط پر ہوگی، ایران

امریکی تجاویز مسترد: جنگ بندی صرف ہماری شرائط پر ہوگی، ایران


تہران - ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایرانی شرائط کے مطابق ہوگا۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم انہیں غیرمناسب قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت مقرر کریں۔

ایران نے ایک علاقائی ثالث کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے کہ وہ اپنے دفاع کا حق جاری رکھے گا اور دفاعی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ایرانی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔

ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کے لیے اولین شرط حملوں کا مکمل خاتمہ اور ایرانی عہدیداروں کی ٹارگٹ کلنگ روکنا ہے۔ اس کے علاوہ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے ٹھوس اور قابلِ ضمانت اقدامات کیے جائیں۔

ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے اور اس کے ازالے کی ضمانت فراہم کی جائے۔ مزید برآں، ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنا بھی جنگ بندی کے لیے اہم شرط ہے۔

ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کا ابتدائی ردعمل امریکا تک پہنچانے کے لیے پاکستان کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے۔

ایران کی جنگ بندی کے لیے اہم شرائط:
حملوں اور ایرانی عہدیداروں کی ہلاکتوں کا فوری خاتمہ
جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے ضمانت شدہ اقدامات
جنگی نقصانات کا تخمینہ اور ادائیگی کی یقین دہانی
ایران اور خطے میں مزاحمتی گروپوں کے خلاف کارروائیوں کا خاتمہ
آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کا اعتراف

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو 15 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن میں پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو محدود یا ختم کرنے، آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے، اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون کی پیشکش بھی ان تجاویز کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37853
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے، اس جنگ کو صہیونی حکومت اور امریکا واسرائیل نے بھڑکایا ہے، اس کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے
افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی بیماری کی وجہ سے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بدھ کے روز مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا قائم مقام وزیر اعظم مقرر کردیا۔
فغانستان میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک
افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان

مقبول ترین
اجلاس میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تیل و گیس کی عالمی قیمتوں کے اثرات اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
اے میرے اوورسیز پاکستانی بھائیو اور وطنِ عزیز کے ذمہ داران! کیا ہماری آواز سننے والا کوئی ہے؟ کیا ہمارے مسائل اور تکالیف پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف نے امیرقطر کو مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا یقین دلادیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے امیرقطر اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں