![]() |
| اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان |
اسلام آباد - ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا ڈیزل 135 اور پیٹرول 12 روپے سستا کرنے کا اعلان
اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود کی آمد اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے باعث جڑواں شہروں کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔
ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ ایکسپریس وے (زیرو پوائنٹ تا کورال چوک) بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ٹیکسلا موڑ یا چکری کے راستے متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ