![]() |
ضلع ڈیرہ بگٹی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ اس کے مشہور علاقوں میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی شامل ہیں۔ 2005ء میں اس کی آبادی تقریباً 250000 کے لگ بھگ تھی۔
انتظامی طور پر ضلع ڈیرہ بگٹی تین تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ جن میں تحصیل سوئی، تحصیل پھیلاوغ اور تحصیل ڈیرہ بگٹی شامل ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کو زیادہ شہرت نواب محمد اکبر خان بگٹی کی وجہ سے حاصل ہے۔
نواب اکبر خاب بگٹی نواب محراب خاں کے ہاں ڈیرہ بگٹی میں پیدا ہوئے۔لاہور کے ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اورپھر اس کے بعد آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ پچاس سال پہلے انیس سو چھیالیس میں اپنے قبیلہ کے انیسویں سردار بنے۔
ڈیرہ بگٹی کی دوسری شہرت سوئی میں گیس کے وہ ذخائر ہیں جہاں سے پاکستان بھر کے شہروں اور علاقوں کو گیس مہیاں کی جاتی ہے۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا تعلق بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ سے ہیں۔