ہنگو
Tuesday, 11 August, 2026
تعارف

ہنگو صوبہ خیبر پختون خواہ کا 24 واں ضلع ہے۔ جو تاریخی پس منظر کا حامل ہے۔

جغرافیائی لحاظ سے ھنگو جنوبی اضلاع میں شمار ہوتا ہے ۔جو کوہاٹ سے آڑتیس کلو میٹر بجانب جنوب واقع ہے۔یہ ضلع 1903 میں تحصیل تھی جسے 1999 میں اس وقت کے وزیر آبپاشی حاجی غنی الرحمان کی کاوشوں کی بدولت ضلعی حثیت ملی۔ہنگو کے تین اطراف میں قبائلی علاقہ جات اورکزئی ایجنسی،کرم ایجنسی اور شمالی وزیر ستان واقع ہیں، جبکہ ہنگوکی سرحدیں کوہاٹ اور کرک کے اضلاع سے بھی ملی ہوئی ہیں۔

ہنگو ضلع دو تحصیلوں یعنی ہنگو اور ٹل میں منقسم ہے۔ جبکہ کاروباری مقامات میں ہنگو، دوآبہ اور ٹل کے قصبہ جات اہمیت رکھتے ہیں ان شہروں میں تمام کاروباری سرگرمیاں علاقائی روایات کے مطابق گہما گہمی سے جاری رہتی ہیں۔ 

ہنگو کی مجموعی آبادی تقریبآ 567,365 نفوس پر مشتمل ہے جس میں سے آڑتالیس فی صد خواتین بھی شامل ہیں۔

ہنگو کا موسم گرمیوں میں معتدل اور خوشگوار ہوتا ہے یہاں کا درجہ حرارت دیگر شہروں کے مقابلے میں 5 سے7ڈگری تک کم ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں سردی زیادہ ہوتی ہے۔ خوبصورت پہاڑوں، قدرتی چشموں اور دلکش مقامات کے حامل شہر ہنگو کو کئی حوالوں سے عالمگیر شہرت حاصل ہے اور یہ شہر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اکثر اوقات حاوی رہتا ہے۔

کوہ سمانہ، جوزارہ، نریاب ڈیم ضلع ہنگو کے پر کشش تفریحی مقامات ہیں۔جبکہ ہنگو میں عوام چھوٹے چھوٹے زرعی کھیت رکھتے ہیں جہاں گندم اور مکئی کی فصلیں کاشت کی جاتیں ہیں جبکہ ہنگو کا کھیرا جسے مقامی زبان میں بدرنگ کہا جاتا ہے اپنے ذائقے کی بدولت عالمگیر شہرت رکھتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل بھی یہاں کی پہچان ہیں۔

افرادی قوت کی اکثریت خلیجی ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں غربت کی شرح کم ہے۔ سیاسی اعتبار سے جمعیت علماء اسلام، مسلم لیگ(ن)، اور پاکستان تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ہر جنرل انتخاب میں یہاں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر دلچسب اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 

ہنگو کو انیس یونی کونسلوں اور باسٹھ ویلج کونسلوں کے ڈھانچے میں ڈھالا گیا ہے۔اس وقت مقامی حکومتیں جمعت علماء اسلام کی ہیں۔ضلع ناظم کی پر کشش مگر کانٹوں سے مزین نشست پر درویش صفت اور خوش لب نو جوان آخوندزادہ مفتی عبید اللہ تشریف فرما ہیں جو مرحوم عالم دین اور سابق رکن قومی اسمبلی آخوندزادہ محمد صدیق صاحب کے فرزند ارجمند ہیں۔

تحصیل ناظم ہنگو کی نشست پر معمار ضلع ہنگو اور سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان مرحوم کے فرزند اور سابق ایم پی اے اور جمعیت کے رہنما حاجی عتیق الرحمان کے چھوٹے بھائی عامر غنی براجمان ہیں۔ جبکہ تحصیل ٹل کے ناظم پیاؤ زار وزیر کا تعلق بھی جمعت علماء اسلام (ف) سے ہے۔

ہنگو میں بنگش، اورکزئی اور خٹک اقوام بستی ہیں۔ جو پر امن طور پر علاقائی دستور اور اپنی اخلاقی، سماجی تہذ یب و تمدن کے مطابق پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔ 

ہنگو ضلع میں دو ڈگری کالج فار بوائز اور دو ہی کالج خواتین کے لیے موجود ہیں۔ تعلیمی شرح بھی پر کشش ہے۔

اورکزئ پریس کلب غلجو افتتاحی تقریب
کیا آپ ضلع ہنگو میں کرونا وائرس کے خلاف موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
نتائج ملاحظہ کریں
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں