![]() |
مردان خیبر پختونخوا کا ایک مشہور ضلع ہے، جسے مہمان نوازی کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور یہ پشاور سے 60 کلومیٹر کےفاصلے پر واقع ہے۔
مردان کا وجہ تسمیہ صوفی بزرگ پیر مردان شاہ کے نام سے ہے۔ جو اسلام کی تبلیغ کی غرض سے یہاں آئے تھے۔
ضلع مردان میں بدھ مت مذہب کے بڑے آثار قدیمہ تخت بھائی اور جمال گڑھی میں ہیں۔جس کے دیکھنے کے لیے پورے پاکستان سے ہزاروں لوگ یہاں آتے ہیں۔
مردان کے مشہور شہروں میں کاٹلنگ طور و اور تخت بھائی ہے۔