صفدر دانش پاکستان کے صحافتی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ عرصہ دراز سے پیشہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ملک کے مختلف صحافتی اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ صفدر دانش کا تعلق خیبر پختونخوا کے شورش زدہ شہر ہنگو سے ہیں۔
تقریبآ 16 سال قبل اپنے آبائی شہر ہنگو سے مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہو کر آباد ہو گئے ہیں۔ یہاں اسلام آباد کے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ 2 فروری 2011 سے لیکر آج تک اسلام آباد، کراچی، لاہور اور گلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ مسلمان سے وابستہ ہیں۔
صفدر دانش نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ (آر آئی یو جے) کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ویب سائیٹس کی واحد نمائندہ تنظیم آل پاکستان سائبر نیوز سوسائیٹی (APCNS) کے مرکزی سیکٹری جنرل ہیں۔
صفدر دانش پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ آن لائن جرنلزم کے ساتھ بھی منسلک ہیں اور معروف نیوز ویب سائیٹ www.mubassir.com کے ایڈیٹر ہیں۔