Wednesday, 11 February, 2026
فلم پٹھان: شاہ رخ کو بال بڑھانے میں کتنے مہینے لگے؟

فلم پٹھان: شاہ رخ کو بال بڑھانے میں کتنے مہینے لگے؟

 ممبئی - فلم پٹھان کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے جاپانی مارشل آرٹ ’جُو جُتسو‘ سیکھا۔ اس بات کا انکشاف ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔

سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ اسے بائیک پر کیے جانے والے ایکشن مناظر پسند ہیں اور فلم میں ان کا سب سے پسندیدہ منظر وہ ہے جو ایک ٹرین کے اوپر کیا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے فلم کاسٹ کو بھرپور ٹریننگ کرائی گئی۔

سدھارتھ آنند کے مطابق فلم کی تیاری کیلئے دو برس صرف ہوئے اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس کی شوٹنگ کی گئی۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ شاہ رخ خان کو ’پٹھان‘ کے کردار میں لانے کیلئے تین ماہ تک اپنے بال بڑھانے پڑے۔ ’پٹھان‘ میں ولن کا کردار جان ابراہام ادا کررہے ہیں جبکہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67514
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں