Tuesday, 12 May, 2026
ایران کا تمام جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
امریکا ایران مذاکرات: اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا، مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے قائد اور دیگر شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔ سرکاری ٹی وی پر پڑھے گئے اپنے تحریری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا ہے اور حتمی فتح ایران ہی کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا چہلم: ایران بھر میں لاکھوں افراد کے بڑے اجتماعات
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کے موقع پر تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ جمعرات کی صبح شروع ہونے والی مرکزی ریلی تہران کے جمہوری اسکوائر سے اس مقام تک نکالی گئی جہاں آیت اللہ خامنہ ای نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی افواج ہر لمحہ الرٹ ہیں اور ان کی "انگلیاں اب بھی ٹریگر پر" موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان پر جاری وحشیانہ اسرائیلی حملے حالیہ جنگ بندی کے معاہدے اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے متوقع مذاکرات کو بے معنی بنا سکتے ہیں۔
اسرائیلی خلاف ورزیاں: ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ردعمل میں ایران نے تزویراتی طور پر اہم ترین تجارتی راستہ "آبنائے ہرمز" ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔ خلیج میں موجود متعدد بین الاقوامی آئل ٹینکرز اور مال بردار جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے ہنگامی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، جن میں انہیں پیش قدمی سے روک دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد خادمی شہید
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ میجر جنرل ماجد خادمی امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ سرکاری اور عسکری ذرائع نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میجر جنرل ماجد خادمی آج صبح ہونے والی ایک کارروائی کا نشانہ بنے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا عبرتناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا کی جانب سے ایرانی موقف کو غلط رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ: ایران نے امریکی جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان تنازعہ 35ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے "آپریشن وعدہ صادق 4" کے تحت کارروائیوں کی 91ویں لہر کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
ایران میں کوئی دشمن فوجی زندہ نہیں بچے گا، آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں دشمن کو عبرتناک جواب دیا جائے۔اگر کوئی حریف زمینی آپریشن کرنے کی کوشش کرے، تو دشمن کا کوئی بھی فوجی زندہ نہیں بچنا چاہیے۔
امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط
ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تہران: سابق وزیر خارجہ کمال خرازی حملے میں زخمی، اہلیہ شہید
ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی تہران میں ہونے والے ایک حالیہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں کمال خرازی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ اس حملے میں شہید ہو گئیں۔
’’امریکی فوجیوں کو مچھلیوں کی خوراک بنا دیں گے، ایران‘‘
ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی زمینی کارروائی کی تو امریکی فوجیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان، ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں امریکی فوجی ’’خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے‘‘۔
خطے کے ممالک دشمنوں کو اپنی سرزمین نہ دیں، ایرانی صدر
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے خلیج تعاون کونسل (Gulf Cooperation Council) کی جانب سے امریکا سے مدد طلب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کو جنگ سے دور رہنا چاہیے۔
تجاویز مسترد: جنگ بندی ہماری شرائط پر ہوگی، ایران
ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم انہیں غیرمناسب قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت مقرر کریں۔
پاکستانی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، عباس عراقچی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان ٹیلی وژن براہ راست
آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے تمام معاملات انٹرنیٹ اور موبائل فون پر منتقل ہو چکے ہیں، وہاں جرائم کی دنیا بھی بدل گئی ہے۔ اب ڈاکو آپ کے گھر کا تالا نہیں توڑتے بلکہ آپ کے موبائل یا کمپیوٹر میں گھس کر آپ کی زندگی بھر کی جمع پونجی سیکنڈوں میں اڑا لے جاتے ہیں۔ اسے "ڈیجیٹل فراڈ"
آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں معاشی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، انٹرنیٹ نے آمدنی کے ایسے ذرائع پیدا کر دیے ہیں جن کے لیے کسی بھاری سرمایہ کاری یا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنکشن موجود ہے
اے میرے اوورسیز پاکستانی بھائیو اور وطنِ عزیز کے ذمہ داران! کیا ہماری آواز سننے والا کوئی ہے؟ کیا ہمارے مسائل اور تکالیف پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے؟

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں