Tuesday, 12 May, 2026
مزدور توہے تہذیب کے ماتھے کا جھومر

مزدور توہے تہذیب کے ماتھے کا جھومر
تحریر: عنبرین خان (لاہور)

 

مزدور کسی بھی ملک کی معیشت کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ سرمایہ دار ہو، تاجر ہو یاآجر، تعمیرات کا کام ہو یا زراعت کا، پیداوار کے ساتھ مزدور کا ہمیشہ براہِ راست تعلق ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اوّل تو مزدور اپنی اہمیت سے آگاہ نہیں اور اگر ہے بھی تو سرمایہ دار اسے اس کا جائز مقام دینے کو تیار نہیں،اکثر معاشروں میں مزدور کم پڑھے لکھے یا اَن پڑھ ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ سرمایہ داروں کی شاطرانہ چالوں کو سمجھے بغیر مسلسل نقصان اٹھاتے رہتے ہیں۔ اس کے بر عکس سرمایہ دار اپنے مفادات کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں۔ کم سے کم تنخواہ دینا، رہائش سمیت دیگر مراعات کے حوالے سے تیسرے درجے کے سہولیات دینا،یہی مزدور کا نصیب ٹھہرتا ہے۔ حالانکہ یہ نا انصافی انسانوں کی پیدا کردہ ہے۔ نصیب کا کیا دخل۔

تیسری دنیا کے ممالک میں مزدور وںکی زبوں حالی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ امریکہ اور یورپ میں حالات بدل چکے ہیں۔ یہ حالات یونہی نہیں بدلے۔ اس کے پیچھے مزدوروں کی قربانیاں ہیں۔ جانوں کے نذرانے ہیں۔ بذاتہ یکم مئی کا دن بھی انہی عظیم جان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے دی تھیں۔ آج اٹلی، فرانس اور انگلینڈ میں مزدور کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اوران ممالک میں اب وہ تیسرے درجے کے شہری ہر گز نہیں۔

حدیث مبارکہ ہے کہ '' محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے''۔

کسی بھی نقطہ ء نظر سے مزدور ہونا کسرِ شان نہیں۔ سرمایہ دارانہ سوچ سے ہٹ کر دیکھیں تو یہ لوگ ہر لحاظ سے قابل ِ احترام ہیں۔ اوّل اس لیے کہ یہ کام کرتے ہیں اور باقی سارا معاشرہ فائدہ اٹھاتا ہے۔ دوم اس لیے کہ ہمارے پیارے نبی ۖنے خود اپنے ہاتھوں سے کام کرنے میں کبھی عار محسوس نہیں کی۔ کتنے ہی انبیاء صلعم ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے اہلِ خانہ کے لیے کماتے رہے۔ یہ کام تو بہت عظمت کا ہے مگر اکثر لوگ جانتے اور مانتے نہیں۔

اورنگ عالمگیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ ہوتے ہوئے بھی ٹوپیاں بنا کے بیچا کرتے تھے۔ آج بھی کچھ اللہ کے بندے ایسے ضرور ہیں جو حق حلال کی روزی کمانے کے لیے اپنا پسینہ بہاتے ہیں اور اس پر ناز بھی کرتے ہیں۔ اگر قوم کے سب افراد اسی طرح سوچیں تو بلاشبہ معاشرہ بہت آگے نکل سکتا ہے۔ ہمیں اپنی سوچ و فکر،اپنی قدریں بدلناہوں گی۔ کھوکھلے نعروں اور باتوں کی بجائے کام کرنا ہو گا۔ مزدور وںکو ان کے حقوق دینا ہوں گے ۔

سازش سے نہیں اس کو ابھرنے دیا جاتا
مزدور تو ہے تہذیب کے ماتھے کا جھومر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2701
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں