Friday, 02 June, 2023
صرف دوملازموں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا بینک

صرف دوملازموں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا بینک

انڈیانا، امریکہ - دنیا کا سب سے چھوٹا بینک امریکا میں واقع ہے جہاں صرف دو ملازم کام کرتےہیں۔ اس کا کوئی اے ٹی ایم نہیں اور نہ ہی رقم ٹرانزیکشن کی کوئی فیس لی جاتی ہے۔ کیٹ لینڈ فیڈرل سیونگز اینڈ لون کی تاریخ 100 سال پرانی ہے اور اس وقت ذخائر 3 کروڑ ڈالر ہیں۔ تاہم اس بینک کی کوئی ویب سائٹ بھی نہیں اور نہ ہی کوئی خاص تشہیر کی جاتی ہے۔

اگرچہ امریکا میں دنیا کے بڑے اور طاقتور بینک ہیں لیکن اس صورتحال میں بھی کیٹ لینڈ بینک نےنہ صرف خود کو برقرار رکھا ہے بلکہ ترقی کرتے ہوئے ایک صدی پوری کرلی ہے۔ اس کے باوجود کیٹ لینڈ بینک نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر کا سب سےچھوٹا بینک ہے۔

کیٹ لینڈ بینک 1920 میں قائم کیا گیا تھا اور موجودہ مالک کے پڑدادا نے اسے شروع کیا تھا۔ انڈیانا کے چھوٹے سے شہر کیٹ لیںڈ میں واقع ہے اور صرف تین سہولیات ہی فراہم کرتا ہے۔ اس کی ایک ہی شاخ ہے جو بچت اکاؤنٹ کھولنے، گھر کا قرض (مورگیج) اور ڈپازٹ کا سرٹیفکیٹ فراہم کرتی ہے۔

پھر امریکا میں 1920 میں حصص بازار کے بحران میں بھی یہ بینک بند نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بینک میں موجود نظام پر جدید ٹیکنالوجی کا شائبہ بھی نہیں اور کئی آلات عشروں پرانے ہیں۔ یہاں تک کہ چیک لکھنے کے لیے روایتی آلے استعمال ہورہے ہیں۔ لیکن 55 سالہ مالک جیمز سیمنز کہتے ہیں کہ اب ہم پر دباؤ ہے کہ ہم نئے طریقے اختیار کریں اور انہیں اپنانے کا وقت آگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93462
کوڈ
 
   
مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں