Tuesday, 12 May, 2026
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، کشمیری خاتون شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، کشمیری خاتون شہید

مظفرآباد . بھارتی ناپاک عزائم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر پر واقع گاوں ہوتریڑی کی رہائشی خاتون سیدہ پروین فاطمہ کو بھارتی فوج نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔


۔ 55 سالہ پروین فاطمہ کا شوہر منظور حسین شاہ 2008 میں فوت ہو گیا تھا، پروین بی بی کنٹرول لائن کے نزدیک جنگل سے جڑی بوٹیاں اور لکڑیاں اکٹھی کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔

شہادت کے روزجب پروین بی بی جنگل سے جڑی بوٹیاں اکٹھی کر رہی تھی تو بھارتی ظالم فوج نے جانتے بوجھتے کر فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا اور میت اپنی تحویل میں لی۔

بعد ازاں پاکستانی حکام کے احتجاج پر بھارتی فوج نے میت چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ پر آزاد کشمیر کے حکام کے حوالے کی۔

شہید پروین بی بی کی شہادت کے حوالے سے ان کی بیٹی نے بھارتی فورسز کی طرف سے ہونے والے ظلم کے حوالے سے کہا کہ میری امی کو بے گناہ شہید کر دیا اوراب ہمارا کوئی سہارا نہیں رہا۔

شہید پروین بی بی کے بچوں نے عالمی برادری سے التجا کی کہ عالمی برادری کوئی ایسا لائحہ عمل بنائے کہ آئندہ کوئی بے گناہ شہری بھارتی فورسز کے ظلم کا نشانہ نہ بنے۔

شہید پروین بی بی کے ورثا نے پاک فوج کے تعاون کو سراہا اور ان کی والدہ کی تدفین میں مدد پر اظہارِ تشکر کیا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیری اور پاکستانی شہریوں کا قتل اور لاشوں کی واپسی میں تاخیر ایک غیرانسانی عمل ہے، آزاد کشمیر کی حدود میں بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی جارحیت عالمی برادری پر عیاں ہے مگر ان کی جانب سے مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

شہید ہونے والی خاتون کے ورثا اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم کا سختی سے نوٹس لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24010
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ یہ آپریشن بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مشترکہ
بھارتی کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوان شہید کردیے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں