Saturday, 02 December, 2023
ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟

ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟

بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دولگاتار دو سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں ٹام بلےباز اور کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح اسپن بولنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے تاہم انکے ہمراہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل راؤنڈرز کیلئے طویل عرصے بعد ٹی20 ٹیم میں جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون الرشید کے علاوہ سابق کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔

ماضی میں آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30 ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوتا تھا تاہم رواں سال ورلڈکپ میں 15 سے 16 رکنی اسکواڈ کے اعلان کی توقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14478
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچری بنانے والے 11 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ میڈیا کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فروری میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کردی۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بتا دیا ۔
معروف ریسلر انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا۔
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اسکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے20 کرکٹرز شامل ہیں جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں