Tuesday, 12 May, 2026
ثانیہ مرزا نے فروری میں ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی

ثانیہ مرزا نے فروری میں ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی

دوبئی - بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فروری میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کردی۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بتا دیا ۔

ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی ، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔

ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ انجری میرا کیریئر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

ثانیہ مرز نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ڈبلزٹائٹل جیتے ہیں۔

ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی ڈبلز کے مقابلوں میں وہ میڈلز اور کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں، انہوں نے 2010 میں دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سنگلز میں چاندی جبکہ ڈبلز میں کانسی کا میڈل جیتا تھا، ایشین گیمز میں انہوں نے مجموعی طورپر سات میڈلز حاصل کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68141
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں