Sunday, 12 April, 2026
اشتہارات کی پالیسی

مبصر ڈاٹ کام ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائیٹ ہے۔ادارہ نے اشتہارات کے لئے باقاعدہ ایک جگہ مخصوص رکھی ہوئی ہے تاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے قارئین اور سامعین کرام اس سے مستفید ہو سکیں۔ مبصر ڈاٹ کام پر اشتہارات شائع کرنے کے لئے جو شرائط مرتب کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

1)  تمام اشتہارات نیک نیتی سے شائع کئے جاتے ہیں تاہم تکنیکی یا مواصلاتی خرابی کے باعث کسی بھی غلطی کا ادارہ ذمہ دار نہیں ہو گا۔انتظامیہ کسی اشتھار کے غیر حقیقی ہونے سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں لیتی۔

2)  تمام اشتہارات روزانہ، ہفتہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بک کرائے جا سکتے ہیں۔

3)  اوور رائیٹنگ اور مشکوک الفاظ والے مسودے کے غلط ہونے کی شکایت قابل قبول نہ ہو گی۔

4)  ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں تام اشتھارات کی ڈیزائینگ کی خود ذمہ دار ہو گی۔

5)  غلط اشتھار شائع ہونے کی صورت میں تین دن کے اندر اندر تحریری شکایت درج کرنا ضروری ہے ورنہ ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔

6)  تمام اشتھارات کی بکنگ ایڈوانس ادائیگی یا پوسٹ ڈیٹیڈ چیک کے ذریعے ہو گی۔

7)  تمام کاروباری لین دین پاکستانی کرنسی یا امریکن ڈالرز کے ذریعے کی جائے گی۔

8)  اشتہارات کے سائز میں تبدیلی نہیں ہو گی اور اشتھارات کی زبان سنجیدہ اور کاروباری ہو گی۔

9)  اگر کسی وجہ سے کوئی اشتہار شائع ہونے سے رہ گیا تو ادارہ اس کو دوسرے دن شائع کرنے کا مجاز ہو گا۔

10)  ادارہ کسی بھی اشتھار کو روکنے کا مجاز ہو گا۔ مشتہرین سے پیشگی اجازت لینے کا پابند نہیں ہو گا۔

11)  تمام اشتہارات براہ راست ہیڈآفس، ای میل یا دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے نامہ نگاروں کے ذریعے بک کرائے جا سکتے ہیں۔

مقبول ترین
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

پاکستان ٹیلی وژن براہ راست
آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے تمام معاملات انٹرنیٹ اور موبائل فون پر منتقل ہو چکے ہیں، وہاں جرائم کی دنیا بھی بدل گئی ہے۔ اب ڈاکو آپ کے گھر کا تالا نہیں توڑتے بلکہ آپ کے موبائل یا کمپیوٹر میں گھس کر آپ کی زندگی بھر کی جمع پونجی سیکنڈوں میں اڑا لے جاتے ہیں۔ اسے "ڈیجیٹل فراڈ"
آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں معاشی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، انٹرنیٹ نے آمدنی کے ایسے ذرائع پیدا کر دیے ہیں جن کے لیے کسی بھاری سرمایہ کاری یا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنکشن موجود ہے
اے میرے اوورسیز پاکستانی بھائیو اور وطنِ عزیز کے ذمہ داران! کیا ہماری آواز سننے والا کوئی ہے؟ کیا ہمارے مسائل اور تکالیف پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے؟

کیا نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو آپ ملک کے لئے بہتر سمجھتے ہیں؟
نتائج ملاحظہ کریں
پاکستان