Saturday, 30 May, 2026
ناکہ بندی: ایرانی جہاز قریب آئے تو تباہ کردیں گے، ٹرمپ

ناکہ بندی: ایرانی جہاز قریب آئے تو تباہ کردیں گے، ٹرمپ
ٹرمپ کی دھمکیاں

واشنگٹن - عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ اب سمندر کی تہہ میں جا چکی ہے اور ایران کے 158 جہاز مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں: "امریکہ، ایران مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم"

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ایران کے چند چھوٹے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ ان کے فاسٹ اٹیک شپس سے ہمیں کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے، ہماری یہ کارروائی بالکل اسی طرح تیز اور انتہائی سخت ہے جیسے ہم سمندر میں منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ آنے والی 98.2 فیصد منشیات کو روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور بحری قزاقی کے مترادف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اگر ایرانی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60255
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو امریکہ کی 'سو فیصد کامیابی' قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس جنگ بندی کے نتیجے میں ایران کے یورینیم ذخائر کو اب مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ انہوں نے اس اہم سفارتی پیش رفت میں چین کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا، جس نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد فراہم کی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ آج رات تاریخ کا ایک ایسا باب بند ہو سکتا ہے جسے دوبارہ کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ایسا نہیں چاہتے لیکن حالات بتاتے ہیں کہ ایسا ہونے کا قوی امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک ہی رات میں ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شاید وہ رات کل ہی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ منگل کی ڈیڈ لائن فائنل ہے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں