Sunday, 17 May, 2026
جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

واشنگٹن - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندے مذاکرات میں ایرانی قیادت سے خوشگوار اور باوقار تعلقات قائم کر چکے تھے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور وہ سب سے اہم مسئلے پر اپنے سخت مؤقف پر قائم رہا۔

"امریکہ، ایران مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم"

انہوں نے واضح کیا کہ وہ برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اگر غیر مستحکم افراد کے پاس جوہری طاقت آ جائے تو پھر مذاکرات کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے تک جاری رہے اور کئی حوالوں سے طے پانے والے نکات فوجی کارروائی جاری رکھنے سے بہتر ہیں، تاہم جوہری معاملے پر ایران کے انکار کے بعد اب امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی۔

انہوں نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کر دیا جائے گا، ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو ختم کرنا شروع کریں گے اور اس ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے اپنی نیوی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں اور جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمیں لگا تھا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آمد و رفت کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

اپنے پیغام کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر بارہا میرا شکریہ ادا کیا اور انسانیت کے حوالے سے ان کی جانب سے کی گئی باتیں ناقابلِ بیان ہیں، وہ ان شخصیات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ عالمی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس سخت بیان اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان سے خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34840
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں