![]() |
| ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان |
تہران — ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
ضرور پڑھیں: ناکہ بندی: ایرانی جہاز قریب آئے تو تباہ کردیں گے، ٹرمپ
انہوں نے واضح کیا کہ تجارتی جہاز معمول کے مطابق آمد و رفت جاری رکھ سکیں گے، تاہم تمام جہازوں کو ایران کی بندرگاہی اور بحری حکام کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص راستوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
ان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور عالمی تجارت کو بحال کرنا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش یا بحالی عالمی معیشت پر فوری اثر ڈالتی ہے۔
ادھر ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ کروڈ 13 فیصد کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل تک آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی اسی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ