ہنگو
Tuesday, 11 August, 2026
اورکزئی، مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، طیب عبداللہ

اورکزئی، مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، طیب عبداللہ

اورکزئی ۔ اپر اورکزئی غوٹاک کوئلے کے کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے مائن ریسکیو 1122 انتظامیہ اورکزئی سکاوٹس ریسکیو اپریشن میں مصروف ہیں کوئلے کے کان میں پانی اور کچہرا ہونے کے باعث اپریشن میں دشوراری کا سامنا ہے۔

ٹیکینیکل طریقے سے ریسکیو اپریشن کررہے ہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ کا صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی غوٹاک میں 3دن قبل بدھ روز شدید بارش کے باعث سیلابی ریلا کول مائن میں داخل ہونے سے 11مزدور پھنس گئے جن میں8 مزدور موقع پر کول مائن سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 3 مزدور پانی کا بھاو زیادہ ہونے کے باعث کان کے اندر پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور ضلعی انتظامیہ نے اپریشن شروع کر دیا مزید اپریشن تیز کرنے کیلئے پشاور جلوزئی کوہاٹ ہنگو سے بھی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں تاہم کوئلے کے کان میں پانی زیادہ ہونے اور کچہرے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ریسکیو ٹیمیں 3دنوں سے بدستور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کے مطابق کوئلے کے کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں امید ہے کہ بہت جلد ریسکیو ٹیمیں پھنسے مزدوروں کو نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36642
کوڈ
 
   
مقبول ترین
اپر اورکزئی تیراہ ڈبوری میں حفاظتی وال نہ ہونے کے باعث زیر تعمیر سڑک سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا سنپوگ سڑک میں پل اور نکاس اب نہ ہونے کے باعث بارشوں کاپانی کھیتوں میں داخل فصلوں کو شدید مشکلات کا سامنا

علاقائی خبریں
جھنگ۔ جھنگ میں مسلم انسٹی ٹیوٹ نے بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو جے 10 ـ سی کا انسانی ماڈل بناکر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ـ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔
چناب کالج جھنگ کی جانب سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد بسوں پر سوار ہزاروں طلبہ کے عظیم الشان قافلے نے شہر بھر میں گشت کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کو دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات۔فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے میں رہیں اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے مارنے کے لیے تین لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ

کیا آپ ضلع ہنگو میں کرونا وائرس کے خلاف موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
نتائج ملاحظہ کریں
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں