![]() |
جھنگ :چناب کالج جھنگ کی جانب سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد بسوں پر سوار ہزاروں طلبہ کے عظیم الشان قافلے نے شہر بھر میں گشت کیا۔ مذکورہ ریلی کا مقصد افواجِ پاکستان کو خراج تحسین اور آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
ریلی کی قیادت چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ و ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈائریکٹر جیٹ و اے ڈی سی(جی) رائے خرم شہزاد بھٹی اور پرنسپل چناب کالج جھنگ پروفیسر محمد عمران نائیک نے کی ۔ ریلی کا آغاز چناب کالج جھنگ سے ہواجو شہر کے مختلف اہم راستوں چنیوٹ روڈ ، فیصل آباد روڈ، ایوب چوک (جہاں سے ڈی سی جھنگ اور اے ڈی سی جھنگ نے بھی شرکت کی، گوجرہ روڈ اور سیٹلائٹ ٹان سے ہوتی ہوئی دوبارہ کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے جوش و خروش سے قومی نغمے گائے اور فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ شہریوں نے بھی مذکورہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کاروباری مراکز اوردکانوں سے باہر آ کر ہاتھ ہلائے اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانی قوم کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب ہے جو جرات، وفا اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔ دشمن کی جارحیت کے جواب میں افواجِ پاکستان نے معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھرپور اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ملکی دفاع کوناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ