![]() |
| راولپنڈی، سی ٹی او تیمور خان |
رپورٹ: وحید اختر
راولپنڈی - چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کو دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات۔فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے میں رہیں اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کیجانب سے سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کو دوران بارش شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ تمام سرکل و سیکٹر انچارجز اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں تا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ تمام لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہتے ہوئے خراب ہونے والی گاڑی و موٹر سائیکل سواروں کو بروقت مدد فراہم کریں۔ تمام سیکٹر انچارجز و ڈیوٹی آفیسرز اپنے اپنے سیکٹر میں وارڈنز کو برساتی اور چھتریوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورمتعلقہ محکموں اور واسا سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے بہترین حکمت عملی ، محنت ، لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا بارشوں کے دوران نشیبی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی عارضی طور پر سست روی کا شکار ہوتی ہے تا ہم ٹریفک وارڈنز ایسی جگہوں اور اہم پوائنٹس پر موجود ہوتے ہیں تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے تاہم شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران بارش پیدل چلنے والے اور دوسرے روڈ یوزرز کا خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور دوران بارش سلیپری روڈ ہونے کیوجہ سے گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ