![]() |
جھنگ۔ جھنگ میں مسلم انسٹی ٹیوٹ نے بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو جے 10 ـ سی کا انسانی ماڈل بناکر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ـ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔
ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ''پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ'' کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔اس موقع پرپاکستان کے پرچم کے ساتھ، فلسطین،ترکیہ،سعودی عرب،قطر،چائنہ،آذربائیجان کے پرچم بھی لگائے گئے تھے۔
صاحبزادہ سلطان احمد علی کی جانب سے چائنہ، ترکیہ، آذربائیجان ، سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جے 10 سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا ئ''پاکستان زندہ باد'' تو دوسری طرف ''شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائیجان'' کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔
چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں بلکہ کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن مودی کو بھی پیغام ہے ہم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوارہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے سب متحد ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ