Monday, 27 September, 2021
امریکا کیلیے جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کرنے والے کو سزائے موت کا اعلان

امریکا کیلیے جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کرنے والے کو سزائے موت کا اعلان

تہران ۔ ایران کی عدالت نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے ہاتھوں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی اطلاع دینے والے امریکی جاسوس کو سزائے موت سنائی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے امریکی خفیہ ایجنسی ’’ سی آئی اے ‘‘ اور اسرائیلی خفیہ ادارے ’’ موساد ‘‘ کو پاسداران انقلاب کی سب سے اہم اور طاقتور ’’ قدس فورس ‘‘ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آمد و رفت کی اطلاع دینے کے الزام میں محمود موسوی مجد نامی شخص کو موت کی سزا سنائی ہے۔

ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی شہری محمود مجد دشمن ممالک امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھا اور اسی نے دشمنوں کو جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کی تھی۔

ایرانی حکام نے تاحال واضح نہیں کیا کہ محمود موسوی مجد کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا تھا اور کیا یہ بھی ان 17 امریکی جاسوسوں میں شامل تھا جسے ایرانی حکومت نے گزشتہ برس حراست میں لیا تھا اور ان میں سے چند کو سزائے موت بھی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو ایران کی سب سے طاقتور اور براہ راست آیت اللہ خامنہ ای کو جوابدہ ’’ قدس فورس ‘‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45112
کوڈ
 
   
مقبول ترین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔
طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان
افغانستان کی حکومت نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ملک چھوڑنے سے قبل صدر اشرف غنی نے امریکی
افغانستان میں طالبان تیزی سے شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے لگے،19 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا، ہرات کے بعد قندھار اور لشکر گاہ کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ،ہرات میں طالبان سے بر سرپیکار ملیشیا کمانڈر اسماعیل خان، گورنر ہرات اور صوبائی پولیس چیف کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں