Monday, 27 September, 2021
کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام سمیت 4 افراد جاں بحق

کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام سمیت 4 افراد جاں بحق

کابل ۔ افغانستان کے دارالحکومت میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نمازہ جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔

واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان  میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29489
کوڈ
 
   
مقبول ترین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔
طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان
افغانستان کی حکومت نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ملک چھوڑنے سے قبل صدر اشرف غنی نے امریکی
افغانستان میں طالبان تیزی سے شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے لگے،19 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا، ہرات کے بعد قندھار اور لشکر گاہ کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ،ہرات میں طالبان سے بر سرپیکار ملیشیا کمانڈر اسماعیل خان، گورنر ہرات اور صوبائی پولیس چیف کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں