Friday, 02 June, 2023
نوازالدین صدیقی کھیتی باڑی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوازالدین صدیقی کھیتی باڑی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں وہ کام کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 46 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار نے دن بھر کھیتوں میں مشقت کی ہے کیونکہ اداکار کے کپڑوں پر مٹی اور پسینے کے نشانات واضح ہیں اور وہ نہر کے پاس بیٹھ کر شام کے وقت منہ دھو رہے ہیں۔ 

ویڈیو  شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ آج کے دن کی مشقت کا اختتام ہوا۔ ویڈیو کے اختتام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نہر سے ہاتھ منہ دھونے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار متعدد انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ اداکار کا اپنی زندگی کے اس پہلو کے بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی، وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے، انہوں نے اپنے صاحبزادے پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور کھیتی باڑی کے کام سے دور رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11597
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فلم پٹھان کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے جاپانی مارشل آرٹ ’جُو جُتسو‘ سیکھا۔ اس بات کا انکشاف ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ’بولڈ‘ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ ایک ایونٹ میں شریک تھیں اور انہوں نے جامنی رنگ کا ایک دلکش لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے
بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’پی کے‘میں پاکستانی ہونے کا کردار کرنے والے 34 سالہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں