Sunday, 25 September, 2022
امریکی دہشتگرد فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا، مقتدی صدر

امریکی دہشتگرد فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا، مقتدی صدر
فائل فوٹو

بغداد۔ عراق کے سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا پر سخت الفاظ میں تاکید کی ہے۔ امریکہ جنگ و دہشت گردی سے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ تمام دنیا کو اپنے رعب و دہشتگردی اور قتل و غارت گری کے ذریعے تسلیم کروا ٓنا چاہتا ہے اور اس کے ذریعے وہ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ امریکہ تکبر سے پیش آتا ہے تاہم اسے اپنی یہ پالیسی بدل دینی چاہئیے۔

واضح رہے کہ تین جنوری کو بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشتگردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر  کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا۔

پارلیمنٹ سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہیئے۔

اس سے قبل امریکہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تین اہم اڈوں سے اپنی فوج کو واپس بلا لے گا۔ اپنے آٹھ میں سے تین فوجی اڈوں کو بند کرنے کے فیصلے سے معلوم ہوتا ہے امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے بغداد کے شمال میں واقع "ابوغریب" فوجی اڈے کو خالی کرکے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔

اس سے پہلے مقتدی صدر  امریکی موجودگی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ملین مارچز کا انعقاد بھی کرچکے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں امریکہ کو سخت معاشی و اقتصادی نقصانات ہورہے ہیں اور امریکہ داخلی طور پر بھی سخت مشکلات کا شکار ہے۔

دوسری جانب عراق میں امریکہ کی سرکردگی میں عالمی فوجی اتحاد کا ایک طیارہ بغداد کے التاجی فوجی اڈے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13109
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تمام ممالک کے حج کوٹہ کو 20 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

مقبول ترین
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد رائل فیملی کے افراد نے بکنگم پیلس میں آنے شروع کردیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں، ان کے کہنے کا کیا مقصد تھا؟
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں