Wednesday, 01 December, 2021
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنت نظیر وادی میں مزید پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، تاہم بھارتی سرکار کورونا وائرس کی وباء کے دوران کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی ظالم اور قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے، یہ واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں پیش آیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں کے علاقے سوگو ہندیما کے علاقے میں بھارتی فوج نے نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا۔ نوجوانوں کو شہید کیے جانے کے باوجود تاحال آپریشن جاری ہے جبکہ ظالم فوج نے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر دیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں آپریشن کے بعد انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران ریاستی دہشتگردی کا ضلع شوپیاں میں یہ تیسرا واقعہ ہے، اس آپریشن کے دوران 14 سالہ نوجوان بھی شہید ہوا جبکہ متعدد لوگ بھی زخمی ہوئے اور قابض فوج نے متعدد گھروں کو مسمار کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47854
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، اس دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 5 نہتے کشمیری
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔

مقبول ترین
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا ہے کہ تمام فوجی چھاؤنیوں میں جائیں اور بتائیں کہ ملٹری لینڈ صرف اسٹریٹجک مقاصد کے لیے ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملٹری لینڈ کو کمرشل
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری نے عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے ۔ اس امر کا اظہار علامہ شبیر حسن میثمی نے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں