Tuesday, 03 October, 2023
دینی وعصری تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے، ملی یکجہتی کونسل

دینی وعصری تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے، ملی یکجہتی کونسل
فوٹو مبصر

اسلام آباد۔ موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ دینی وعصری تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے۔ اپنی نسل نو کے مستقبل کو تاریک نہ بنایا جائے۔ موجودہ حکومت کا سارا زور دینی و تعلیمی مراکز پر چل رہا ہے جوافسوس ناک ہے۔

اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ انھوں نے کہا کہ قادیانیت استعماری سرپرستی میں پرپرزے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ استعمار کا خود کاشت پودا ہے۔ اس کے بارے میں پاکستانی آئین کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کے سودی نظام سے نجات پانا ہو گی۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ ہمیں قادیانیت کی سازشوں کے خلاف پورے حالات سے آگاہی کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے کہا کہ قادیانیت کا اصل مرکز اسرائیل میں قائم ہے۔صہیونیت اور قادیانیت سے مقابلے کے لیے ان کی باہمی سازشوں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

اجلاس سے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کو مل کر اقامت دین کے لیے کام کرنا چاہیے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔

اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے راہنما سید جعفر نقوی،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما طاہر تنولی، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے حافظ حبیب الرحمن،جماعت اہلحدیث کے پروفیسر سیف اللہ خالد، چوھدری محمد صدیق، سیف اللہ گوندل، فضل اکبر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

کونسل کے اجلاس میں جناب مفتی گلزار احمد نعیمی کو کمیٹی برائے تحفظ ختم نبوت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے موجودہ حالات،بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات اورفلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کونسل کی تمام رکن جماعتوں کے قائدین پر مشتمل سپریم کونسل کی ٹیلی کانفرس جلد منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ آل پارٹیز حریت کانفرس کے نمائندوں، ماہر سفارتکاروں اور دانش وروں پر مشتمل ٹیلی کانفرس بھی منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام رکن جماعتوں کے سوشل میڈیا نمائندوں کی کانفرنس لاہور میں طلب کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93838
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی فوج میں جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک بھارتی فوجی
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو پر 10 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے
دنیا میں لوگ کامیابی حاصل کرنے کےلیے ہر مشکل کو گلے لگانے کےلیے تیار بیٹھے ہیں کامیاب ہونا اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہونا ہر ایک کی دلی تمناء ہے اب کامیابی کے معیارات مختلف ہیں اس حساب سے اسکی راہ بھی مختلف ہوتی ہے کسی کا معیار حکومت ہے، کسی کا دولت جمع کرنا اور کسی کا علمی میدان جیت جانا ہے وغیرہ ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کی شب کو پاکستان کا معرض وجود میں آنا اس وطن کی خصوصی مذہبی حیثیت کا آئینہ دار ہے، حکومت پاکستان اس روز کو بھی سرکاری طور پر یوم پاکستان کی حیثیت سے منائے

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں