![]() |
اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تا کہ کرونا وائرس کے اپیھلاو میں کمی آسکے کرونا وائرس نے ملکی عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے کرونا وائرس وبا نے اس وقت پوری انسانیت کو خطرے میں دکھیل دیا ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے عوام کو اس وقت حکومتی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے تدابیر پر عمل کرنے کے بغیر کرونا وائرس سے نجات نا ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ