Tuesday, 03 October, 2023
یومِ ارض پر گوگل نے پھولدار وال پیپر پیش کردیئے

یومِ ارض پر گوگل نے پھولدار وال پیپر پیش کردیئے

پالو آلٹو، کیلیفورنیا - رواں سال 22 اپریل کو عالمی یومِ ارض (ارتھ ڈے) منایا جارہاہے۔ اس موقع پر گوگل نے اپنے پکسل فون کے لیے وال پیپر جاری کئے ہیں جو تمام اسمارٹ فون کی اسکرین کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔

عالمی یومِ ارض کے موقع پر دیدہ زیب پھولوں، سبزے اور قدرتی مناظر کے کئی ایک وال پیپر جاری کئے ہیں۔ انہیں گوگل کی تخلیقی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ تمام وال پیپر کو کسی بھی آپریٹنگ سسٹم اور ماڈل کے فون پر لگایا جسکتا ہے۔ ایک جانب تو گوگل اس سے موسمِ بہار کے پیغام کو فروغ دینا چاہتا ہے تو دوسری جانب آپ کے فون کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا خواہاں ہے۔

گوگل کی مشہور ڈیزائنر جوزفینا شارگوروسکی نے اسے ڈیزاین کیا ہے جو پہلے بھی پھولوں کی ڈرائنگ بناکر عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے فطرت کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے اس میں انسان کا مقام بتایا ہے جو ایک مرکزی مقام بھی ہے۔ ان وال پیپر کو لاک اسکرین اور ہوم اسکرین دونوں پر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں وال پیپر کے شوخ رنگ موسمِ بہار کا جوش اور شوخی بھی بیان کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

یومِ ارض پر گوگل نے پھولدار وال پیپر پیش کردیئے
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32827
کوڈ
 
   
مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں