![]() |
فائل فوٹو |
نیویارک۔ معروف ریسلر انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا جبکہ اے جے اسٹائلز کے خلاف آخری فائٹ میں حصہ لیا تھا۔
55 سالہ ریسلر انڈرٹیکر نے کیریئر کے دوران 7 مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ٹیگ ٹیم ٹائٹل 6 مرتبہ اپنے نام کیا، وہ 2007 میں رائل رومبل فاتح بھی رہے جبکہ انھیں 12 مرتبہ سلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ