Tuesday, 03 October, 2023
نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم، پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم، پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا فری قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سخت سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔

نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔

جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب انہوں نے طبی حکام سے سنا کہ ملک میں اس وقت ایک بھی فعال کیس نہیں تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کورونا کو ختم کردیا ہے لیکن یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52805
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔
انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکا میں منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں