![]() |
اسلام آباد - وفاقی حکومت نے لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز طلب کیے جانے پر تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں۔
میڈیاکے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ