![]() |
اسلام آباد - مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی صدر آسیہ ناز تنولی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ موجودہ ملکی سیاسی ،معاشی ،آئینی ،اخلاقی بحران کی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف اور صرف پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ عمران نیازی ہیں، اُن کے پونے چارسالہ سونامی وتباہی والا دورحکومت نے آج ملک کو مہنگائی،بے روزگاری ،لاقانونیت ،انتہاپسندی، معیشت کی تباہی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، ملکی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال عمران نیازی کی پیداکردہ ہے، یہ شخص جب سے وزیراعظم ہائوس کی کرسی سے نکالاگیا تو اس دن سے یہ ملک کے خلاف سازشیں کررہاہے جبکہ مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل او رعوامی طاقت سے برسراقتدار آنے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم امن ،محبت اور اخوت پر یقین رکھتی ہے جسے دنیا کی کوئی بھی طاقت چیلنج نہیں کرسکتی،سیاسی عدم استحکام و انتشار کی وجہ سے ملک و قوم کو درپیش خطرات کی حفاظت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ذمہ داری ہے ،الحمد اللہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوںنے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، میٹروبسز،اورنج ٹرین اور سی پیک جیسا بڑا منصوبہ لائے۔ 28مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو یہ واضح پیغام دیاتھا کہ ہم کسی سے کم نہیں بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم آپس کے اختلافات کو بھلاتے ہوئے کسی بھی دشمن کا آلہ کاربننے کی بجائے ملکی بقاء اور قومی سلامتی میں اپنا کردار اداکرے،کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کے بغیر ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔
مسلم لیگی رہنما آسیہ ناز تنولی نے کہاکہ ہمیں شخصیات سے اختلاف ہوسکتاہے ،ایک بیانئے کے تحت پاکستان کی فوج، عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے والے اس ملک کے خیرخواہی نہیں کررہے ہیں،جس کا نتیجہ9مئی کو دیکھاکیاکوئی مسلمان یا انسان مسجد کوجلانے کا تصور کرسکتاہے،جن لوگوں نے شہداء کی یادگاروں، ملی و نجی املاک، میٹروبسیں و اسٹیشنز،ایمبولنس،مال مویشی منڈی،جناح ہائوس ،جی ایچ کیو پر حملہ کیا ان کے خلاف مدعی پاکستانی قوم ہے،ان سب شرپسند عناصر کو فوری گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کا سوچے بھی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ