اسلام آباد/ راولپنڈی
Saturday, 27 June, 2026
توہینِ عدالت کیس: آئی جی کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

توہینِ عدالت کیس: آئی جی کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

 اسلام آباد - عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

مقدمے کی سماعت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ایڈووکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا ، کیا آئی جی نہیں آئے ؟ یہ توہینِ عدالت کا کیس ہے۔آئی جی کو یہاں ہونا چاہیے تھا ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی صاحب بنچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشنری کیوں ایکٹیو ہے ۔ پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔یہ بھی بتا دیتے کہ جو کچھ ہو ریا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ۔ ریاست پہلے دن بتا دیتی شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقض امن کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ۔ پوری ریاستی مشنری سیاست میں لگی رہی، ہمیں بتا دیتے ۔ بتا دیتے ہم کوئی اور کیسز سن لیتے۔ بادی النظر میں آئی جی نے ڈی سی پنڈی کے آرڈر کو اس عدالت کے آرڈرز پر ترجیح دی۔

بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئی جی آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں ۔ کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28572
کوڈ
 
   
مقبول ترین
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام ٹریفک اہلکاروں کو دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات۔فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے میں رہیں اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے مارنے کے لیے تین لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ
مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی صدر آسیہ ناز تنولی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ موجودہ ملکی سیاسی ،معاشی ،آئینی ،اخلاقی بحران کی ذمہ
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ جب عمران خان کے گرفتار ہونے کی اطلاع ملی تو میں جناح ہاؤس پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر حملے کا نہیں بلکہ احتجاج کا پلان تھا۔ جو لوگ جناح ہاؤس میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی انہیں

علاقائی خبریں
جھنگ۔ جھنگ میں مسلم انسٹی ٹیوٹ نے بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو جے 10 ـ سی کا انسانی ماڈل بناکر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ـ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔
چناب کالج جھنگ کی جانب سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد بسوں پر سوار ہزاروں طلبہ کے عظیم الشان قافلے نے شہر بھر میں گشت کیا گیا۔
اپر اورکزئی غوٹاک کوئلے کے کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے مائن ریسکیو 1122 انتظامیہ اورکزئی سکاوٹس ریسکیو اپریشن میں مصروف ہیں کوئلے کے کان میں پانی اور کچہرا ہونے
اپر اورکزئی تیراہ ڈبوری میں حفاظتی وال نہ ہونے کے باعث زیر تعمیر سڑک سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا سنپوگ سڑک میں پل اور نکاس اب نہ ہونے کے باعث بارشوں کاپانی کھیتوں میں داخل فصلوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں