Friday, 06 March, 2026
احمد آباد: ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 ہلاک

احمد آباد: ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 ہلاک

بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 241 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملےکے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔

ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31913
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اقلیتوں پر ظلم بے نقاب ہونے کے بعد نئی چال سامنے آگئی، "را" مودی سرکار کو دباؤ سے نکالنے کیلئے سرگرم ہوگئی اور بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق عالمی آوازوں

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں