![]() |
کوچی - بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا کر اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیدیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے خواتین ونگ ’’آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن‘‘ کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں دارالحکومت کی تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔
ان بینرز میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔
بینرز پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ ساتھ بینظیر اسکوائر کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے کمیونسٹ پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
تاہم مودی کی جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ بی جے پی رہنما سندیپ واشاپتی کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی سابق وزیراعظم کی تصاویر لگانا ملک سے غداری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ