![]() |
تہران - ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی تہران میں ہونے والے ایک حالیہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں کمال خرازی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ اس حملے میں شہید ہو گئیں۔
سابق وزیر خارجہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کمال خرازی 1997ء سے 2005ء تک ایران کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے اور موجودہ دور میں وہ ایرانی قیادت کے اہم مشیر برائے خارجہ امور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کر رہے تھے۔ اس حملے کے بعد تہران میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ