Saturday, 27 June, 2026
ایرانی حکام کا 4 امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی حکام  کا 4 امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

 

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دن کے دوران کارروائیوں میں امریکی افواج کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق بحرین میں واقع نیول اڈے پر حملے میں 21 امریکی اہلکار مارے گئے جبکہ حیفا کی آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تہران کی ریفائنری پر حملے کے بعد یہ کارروائی کی گئی جبکہ ایک امریکی آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ادھر چینی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حملے کے دوران متحدہ عرب امارات کی ایک ٹگ بوٹ سمندر برد ہو گئی جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد لاپتا جبکہ ایک شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46360
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے قائد اور دیگر شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔ سرکاری ٹی وی پر پڑھے گئے اپنے تحریری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا ہے اور حتمی فتح ایران ہی کی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے ہیں، جو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے ہیں، جو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
پاکستان اور چین سے خطرات کا بہانہ بناکر بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی تنصیب شروع کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بھارت کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں