Sunday, 12 April, 2026
تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان، ایشیائی ترقیاتی بینک

تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہرکردیا- ایشیائی ترقیاتی  بینک کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنےکے اقدامات کیے، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، ان اقدامات سے معاشی شرح نمو 5.6 فیصد سےکم ہوکر 4 فیصد تک آسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے  سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71228
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی کی شرح میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی 106 روپے سے بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی تمام سبسڈیز بھی مکمل طور پر
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا ملا ہے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے

مقبول ترین
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں