Saturday, 02 December, 2023
پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

اسلام آباد - پاکستان نے دو بڑے غیر ملکی کمرشل قرض ادا کردیے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق 600 ملین ڈالر اماراتی این بی ڈی بینک کو ادا کیے گئے جبکہ 420 ملین ڈالر دبئی اسلامی بینک کو واپس کیے گئے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس 25 روز سے کم کا امپورٹ کوور رہ گیا ہے۔

واضح رہے زر مبادلہ میں کمی کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کیلئے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ چند دن میں بڑی کار ساز کمپنیوں نے پلانٹس عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95787
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات میں تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ اکتوبر 2020ء تک بجلی اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوگی، بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان نے اس سال تاریخ کی سب سے زیادہ سیل کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورنے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں