Saturday, 27 June, 2026
ڈالر کی قدر سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے ساتھ 183 پر پہنچ گئی

ڈالر کی قدر سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے ساتھ 183 پر پہنچ گئی

لاہور - ملک بھر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1700 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 184 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 182 روپے 93 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 184 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر جمرات سے اب تک 6روپے سستا ہوچکا ہے۔

7اپریل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190روپے 50پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا
 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے سے زائد کا فائدہ

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1750 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 1700.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46144.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اس سے قبل 5 جون 2017 کو ایک روز میں 1566 پوائںٹس کا اضافہ ہوا تھا

پورے کاروباری روز کے کاروبار میں 3.83 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار 846 شیئرز کا لین دین ہوا۔ سرمایہ کاروں کو زبردست تیزی کے باعث دوسو ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ملکی سیاسی صورتحال میں استحکام برقرار رہا تو روپے اور سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے، اس وقت ملک کو دیر پر ترقی کے لیے استحکام کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46448
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں