Saturday, 16 May, 2026
نئے فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کے بل کئی گنا بڑھ گئے

نئے فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کے بل کئی گنا بڑھ گئے

اسلام آباد — بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں صارفین کے بجلی کے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز کو لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی۔ اس سے قبل یہ چارجز ماہانہ بجلی کی کھپت کے مطابق وصول کیے جاتے تھے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کے لیے فی کلوواٹ ماہانہ بنیاد پر فکسڈ چارجز لاگو کرنے کی اجازت دی، جس کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر یہ چارجز نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یہ منظوری پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین کے لیے دی گئی ہے۔ نئے فارمولے کے تحت لوڈ سے منسلک ہونے کے باعث فکسڈ چارجز کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت مختلف گھریلو سلیبز کے لیے 200 روپے فی کلوواٹ سے لے کر 675 روپے ماہانہ تک فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ چارجز صرف ان صارفین پر لاگو ہوتے تھے جو 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے تھے، اور وہ بھی کھپت کی بنیاد پر۔

پرانے نظام کے مطابق فکسڈ چارجز کم از کم 200 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1000 روپے تھے، جبکہ نئے فارمولے میں یہ چارجز صارف کے مقررہ لوڈ کے مطابق طے کیے جائیں گے۔

مثال کے طور پر، اگر کسی صارف کا لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو اس کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھ کر 3375 روپے تک ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، زیادہ سلیب میں جانے اور لوڈ بڑھنے کے ساتھ یہ چارجز مزید اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52341
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں