Wednesday, 15 April, 2026
کوئی 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا، نوازالدین صدیقی

کوئی 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا، نوازالدین صدیقی

ممبئی - بالی ووڈ میں دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اب کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو کبھی چھوٹا کردار نہیں کروں گا۔

بالی ووڈ فلموں میں چھوٹے کردار ادا کرنے کے بعد اپنی محنت لگن اور بہترین اداکاری کے باعث شہرت کمانے والے نواز الدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جہاں وہ آج ہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔

بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب نواز الدین مشہور ہالی ووڈ ہدایتکار رابرٹو جیرالٹ کی فلم "لکشمن لوپیز" میں مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک انہیں ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار نہیں ملے گا وہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ "اپنے کیریئر میں میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں گے تو بھی میں کوئی چھوٹا کردار نہیں کروں گا"۔

ان کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کے نتیجے میں ملتا ہے، اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی، اگر آپ ان کا پیچھا کریں گے تو آپ انہیں کبھی نہیں پائیں گے، اس لیے بس اچھا کام کرتے رہیں"۔

نواز الدین صدیقی نے مشورہ دیا کہ خود کو ایسا بنا لو کی پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں اور آپ کے پیچھے بھاگیں۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 1999 میں عامر خان کی فلم "سرفروش" سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اس فلم میں انہوں نے ایک چھوٹا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد کئی سالوں کی محنت سے 2012 میں انہیں فلم پتنگ میں اپنا پہلا مرکزی کردار ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2078
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں