Monday, 25 May, 2026
بہت سے اداکاروں کی ذہنی صحت اچھی نہیں، منشا پاشا

بہت سے اداکاروں کی ذہنی صحت اچھی نہیں، منشا پاشا

معروف اداکارہ منشا پاشا نے دور حاضر میں اداکار جوڑوں کے درمیان ہونے والی طلاقوں کی شرح بڑھنے اور اپنی پہلی شادی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

ایک ویب شو کے دوران گفتگو میں منشا پاشا نے اعتراف کیا کہ 'مسلسل کام کے باعث اداکار ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں، بہت سے اداکاروں کی ذہنی صحت اچھی نہیں، اداکار کیمرے کے سامنے لگاتار اپنے جذبات سے کھیلتے ہیں'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'اس کا اثر ان کی ذاتی زندگی پر پڑنے لگتا ہے، وہ اپنی حقیقی زندگی کو بھی اداکاری کی طرح دیکھنے لگتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ اداکار ایک دوسرے کو مکمل طور پر جانے اور سمجھے بغیر ہی شادی کرلیتے ہیں، بہت سے لوگ اس لیے بھی یہ کرتے ہیں کیونکہ وہ ساتھ میں اچھے نظر آرہے ہوتے ہیں'۔

منشا پاشانے کہا کہ 'اگر کسی اداکار اور اداکارہ کی جوڑی کو اسکرین پر پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان سے متعلق پسندیدگی کے کمنٹس کرتے ہیں تو وہ صرف لوگوں کی باتوں میں آکر سوچے سمجھے بغیر ہی شادی کرلیتے ہیں'۔

انہوں نے شوبز شخصیات کی جانب سے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے معاملے کو بھی نامناسب قدم قرار دیا اور کہا کہ مداح اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں اسی لیے سوشل میڈیا پر جوڑیوں سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

اپنی سابقہ شادی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے لگا کہ یہ شادی نہیں چل سکتی تو میں نے اسے ختم کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  84880
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں