Sunday, 17 May, 2026
پہلے کمرشل پر 1 لاکھ کی رقم ملی تھی، سونیا حسین

پہلے کمرشل پر 1 لاکھ کی رقم ملی تھی، سونیا حسین

لاہور - پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ زیادہ تر ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی بنیادی پیغام موجود ہو۔

سونیا حال ہی میں نئی فلم ٹچ بٹن میں بھی نظر آئیں جس میں انہوں نے فرحان سعید، ایمان علی اور فیروز خان کے ساتھ کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیرئیر کی شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بطور ماڈل پہلے کمرشل کیلئے کتنی تنخواہ ملی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں پہلا کمرشل ملا اس وقت ان کے بال بہت لمبے تھے ان سے کہا گیا کہ انہیں ایک شاٹ میں لمبے جبکہ دوسرے شاٹ میں بال کٹوا کر چھوٹے کرنے ہوں گے۔

سونیا نے اس کیلئے فوری حامی بھرلی اور بال کٹوا لیے کیونکہ انہیں اس کمرشل کیلئے 1 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے جو اس وقت کی ایک بہت بڑی رقم تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے والد چھوٹے بالوں میں انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے کیونکہ ان کے والد سونیا کے لمبے بال بہت پسند تھے مگر وہ خوش تھیں کیونکہ ان کیلئے لمبے بال سنبھالنا مشکل ہوتا تھا اور انہیں پہلے کمرشل پر 1 لاکھ روپے کی بڑی رقم ملنے کی بھی بےحد خوشی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98765
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں